101. حضرت معقیب کی حدیثیں۔

【1】

حضرت معقیب کی حدیثیں۔

حضرت معقیب سے مروی ہے کہ کسی شخص نے نبی ﷺ سے سجدے میں کنکریوں کو برابر کرنے کا حکم پوچھا تو آپ نے فرمایا اگر اس کے بغیر کوئی چارہ کار نہ ہو اور ایسا کرنا ضروری ہو تو صرف ایک مرتبہ کرلیا کرو۔

【2】

حضرت معقیب کی حدیثیں۔

حضرت معقیب سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا ایڑیوں کے لئے جہنم کی آگ سے ہلاکت ہے۔

【3】

حضرت معقیب کی حدیثیں۔

حضرت معقیب سے مروی ہے کہ کسی شخص نے نبی ﷺ سے سجدے میں کنکریوں کو برابر کرنے کا حکم پوچھا تو آپ نے فرمایا اگر اس کے بغیر کوئی چارہ کار نہ ہو اور ایسا کرنا ضروری ہو تو صرف ایک مرتبہ کرلیا کرو۔

【4】

حضرت معقیب کی حدیثیں۔

حضرت محرش سے مروی ہے کہ نبی ﷺ جعرانہ سے رات کے وقت عمرہ کی نیت سے نکلے رات ہی کو مکہ مکرمہ پہنچے عمرہ کیا اور رات ہی کو وہاں سے نکلے اور جعرانہ لوٹ آئے صبح ہوئی تو ایسا لگتا تھا کہ نبی ﷺ نے رات یہیں گذاری ہے جب سورج ڈھل گیا تو نبی ﷺ جعرانہ سے نکل کر بطن سرف میں آئے اور مدینہ جانے والے راستے پر ہولیے اسی وجہ سے نبی ﷺ کے اس عمرے کا حال لوگوں سے مخفی رہا۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔