1011. حضرت ابوبصرہ غفاری (رض) کی حدیثیں

【1】

حضرت ابوبصرہ غفاری (رض) کی حدیثیں

حضرت ابوہریرہ (رض) کے حوالے سے ایک روایت میں مروی ہے کہ ان کی ملاقات حضرت ابی بصرہ غفاری (رض) سے ہوئی تو پوچھا کہ آپ کہاں سے آ رہے ہیں ؟ انہوں نے بتایا کہ جبل طور سے حضرت ابوہریرہ (رض) نے فرمایا اگر آپ کی روانگی سے پہلے آپ کی ملاقات ہوجاتی تو آپ کبھی وہاں کا سفر نہ کرتے کیونکہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ سواریوں کو تین مسجدوں کے علاوہ کسی اور مسجد کی زیارت کے لئے تیار نہیں کرنا چاہیے مسجد حرام، میری مسجد، مسجد بیت المقدس۔

【2】

حضرت ابوبصرہ غفاری (رض) کی حدیثیں

یزید بن ابی حبیب کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابو بصرہ (رض) ماہ رمضان میں اسکندریہ سے روانہ ہوئے تو راستے میں انہیں کھانا پیش کیا گیا، کسی نے ان سے کہا کہ اب تو یہاں سے شہر زیادہ دور نہیں رہا انہوں نے فرمایا کیا تم نبی کریم ﷺ کی سنت سے اعراض کرتے ہو ؟ راوی کہتے ہیں کہ پھر جب تک ہم فلاں فلاں جگہ پہنچ نہیں گئے روزے کا ناغہ کرتے رہے۔

【3】

حضرت ابوبصرہ غفاری (رض) کی حدیثیں

حضرت ابوہریرہ (رض) کے حوالے سے ایک روایت میں مروی ہے کہ ان کی ملاقات حضرت ابی بصرہ غفاری (رض) سے ہوئی تو پوچھا کہ آپ کہاں سے آرہے ہیں ؟ انہوں نے بتایا کہ جبل طور سے حضرت ابوہریرہ (رض) نے فرمایا اگر آپ کی روانگی سے پہلے آپ کی ملاقات ہوجاتی تو آپ کبھی وہاں کا سفر نہ کرتے کیونکہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ سواریوں کو تین مسجدوں کے علاوہ کسی اور مسجد کی زیارت کے لئے تیار نہیں کرنا چاہیے مسجد حرام، میری مسجد، مسجد بیت المقدس۔

【4】

حضرت ابوبصرہ غفاری (رض) کی حدیثیں

حضرت ابوبصرہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ صبح کے وقت نبی کریم ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا کہ اللہ نے تمہارے لئے ایک نماز کا اضافہ فرمایا ہے جو تمہارے لئے سرخ اونٹوں سے بھی بہتر ہے ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ وہ کون سی نماز ہے ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا نماز وتر جو نماز عشاء اور طلوع آفتاب کے درمیان کسی بھی وقت پڑھی جاسکتی ہے۔