1041. حضرت حذیفہ کی ہمشیرہ کی حدیثیں

【1】

حضرت حذیفہ کی ہمشیرہ کی حدیثیں

حضرت حذیفہ کی بہن سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا اے گروہ خواتین ! کیا تمہارے لئے چاندی کے زیورات کافی نہیں ہوسکتے ؟ یاد رکھوتم میں سے جو عورت نمائش کے لئے سونا پہنے گی اسے قیامت کے دن عذاب میں مبتلا کیا جائے گا۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔

【2】

حضرت حذیفہ کی ہمشیرہ کی حدیثیں

حضرت حذیفہ کی بہن سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا اے گروہ خواتین ! کیا تمہارے لئے چاندی کے زیورات کافی نہیں ہوسکتے ؟ یاد رکھوتم میں سے جو عورت نمائش کے لئے سونا پہنے گی اسے قیامت کے دن عذاب میں مبتلا کیا جائے گا۔