1047. حضرت جدامہ بنت وہب کی حدیثیں

【1】

حضرت جدامہ بنت وہب کی حدیثیں

حضرت جدامہ بنت وہب سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا میرا ارادہ بن رہا تھا کہ حالت رضاعت میں مردوں کو اپنی بیویوں کے قریب جانے سے منع کردوں لیکن پھر مجھے بتایا گیا کہ فارس اور روم کے لوگ تو ایسا کرتے ہیں ان کی اولاد کو اس سے کوئی نقصان نہیں ہوتا (لہذا میں نے یہ ارادہ ترک کردیا)

【2】

【3】

حضرت جدامہ بنت وہب کی حدیثیں

حضرت جدامہ بنت وہب سے مروی ہے " جو کہ اولین ہجرت کرنیوالی خواتین میں شامل ہیں " کہ کسی شخص نے نبی ﷺ سے عزل (آب حیات کو باہر خارج کردینے) کے متعلق سوال پوچھا تو نبی ﷺ کو میں نے یہ فرماتے ہوئے سنا کہ یہ تو پوشیدہ طور پر زندہ درگور کردینا ہے۔ گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔