1054. حضرت ام عمارہ کی حدیثیں

【1】

حضرت ام عمارہ کی حدیثیں

حضرت ام عمارہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ ان کے یہاں تشریف لائے، جس کی اطلاع ملنے پر ان کی قوم کے کچھ دوسرے لوگ بھی ان کے یہاں آگئے، انہوں نے مہمانوں کے سامنے کھجوریں پیش کیں لوگ وہ کھانے لگے لیکن ان میں سے ایک آدمی ایک کونے میں بیٹھا ہوا تھا، نبی ﷺ نے پوچھا اسے کیا ہوا ؟ اس نے بتایا کہ میں روزے سے ہوں، نبی ﷺ نے فرمایا کہ جب کسی روزہ دار کے سامنے روزہ توڑنے والی چیز کھائی جارہی ہوں تو ان لوگوں کے اٹھنے تک فرشتے اس روزے دار کے لئے دعائیں کرتے رہتے ہیں۔

【2】

حضرت ام عمارہ کی حدیثیں

حضرت ام عمارہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ ان کے یہاں تشریف لائے، انہوں نے مہمانوں کے سامنے کھجوریں پیش کیں، نبی ﷺ نے ام عمارہ سے فرمایا تم بھی قریب آ کر کھاؤ ! انہوں نے بتایا کہ میں روزے سے ہوں، نبی ﷺ نے فرمایا کہ جب کسی روزہ دار کے سامنے روزہ توڑنے والی چیز کھائی جارہی ہوں تو ان لوگوں کے اٹھنے تک فرشتے اس روزے دار کے لئے دعائیں کرتے رہتے ہیں۔

【3】