1058. حضرت ام اسحاق کی حدیث

【1】

حضرت ام اسحاق کی حدیث

حضرت ام اسحاق سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر تھیں، کہ ثرید کا ایک پیالہ لایا گیا، میں نبی ﷺ کے ساتھ کھانے میں شریک ہوگئی، حالانکہ نبی ﷺ کے ساتھ ذوالیدین بھی تھے، نبی علیہ السلا نے مجھے بوٹی لگی ہوئی ایک ہڈی دی اور فرمایا ام اسحاق ! یہ کھاؤ، اچانک مجھے یاد آیا کہ میں تو روزے سے تھی، یہ خیال آتے ہی میرے ہاتھ ٹھنڈے پڑگئے اور میں انہیں آگے کرسکی اور نہ پیچھے، نبی ﷺ نے فرمایا تمہیں کیا ہوا ؟ میں نے عرض کیا کہ میں تو روزے سے تھی اور مجھے یاد ہی نہیں رہا ذوالیدین کہنے لگے کہ جب خوب اچھی طرح پیٹ بھر گیا تو اب تمہیں یاد آرہا ہے ؟ نبی ﷺ نے فرمایا تم اپنا روزہ مکمل کرلو یہ تو اللہ کی طرف سے رزق تھا جو اس نے تمہارے پاس بھیج دیا۔