1101. حضرت طارق بن اشیم کی حدیثیں

【1】

حضرت طارق بن اشیم کی حدیثیں

حضرت طارق سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جس شخص نے خواب میں میری زیارت کی اس نے مجھ ہی کو دیکھا۔

【2】

حضرت طارق بن اشیم کی حدیثیں

ابومالک کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد (حضرت طارق) سے پوچھا کہ ابا جان ! آپ نے تو نبی ﷺ کے پیچھے بھی نماز پڑھی ہے، حضرت ابوبکر وعمر و عثمان اور یہاں کوفہ میں تقریبا پانچ سال تک حضرت علی کے پیچھے بھی نماز پڑھی ہے، کیا یہ حضرات قنوت پڑھتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا بیٹا ! یہ نو ایجاد چیز ہے۔

【3】

حضرت طارق بن اشیم کی حدیثیں

حضرت طارق سے مروی ہے کہ نبی ﷺ کے پاس جب کوئی شخص آ کر عرض کرتا کہ یا رسول اللہ ! جب میں اپنے پروردگار سے دعا کروں تو کیا کہا کروں ؟ تو نبی ﷺ فرماتے یہ کہا کرو کہ اے اللہ ! مجھے معاف فرما مجھ پر رحم فرما مجھے ہدایت عطاء فرما اور مجھے رزق عطاء فرما، اس کے بعد آپ ﷺ نے انگوٹھے کو نکال کر باقی چار انگلیوں کو بند کرکے فرمایا یہ چیزیں دنیا و آخرت دونوں کے لئے جامع ہیں۔

【4】

حضرت طارق بن اشیم کی حدیثیں

حضرت طارق سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو کسی قوم سے یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص اللہ کی وحدانیت کا اقرار کرتا ہے اور دیگرمعبودان باطلہ کا انکار کرتا ہے، اس کی جان مال محفوظ اور قابل احترام ہوجاتے ہیں اور اس کا حساب کتاب اللہ کے ذمے ہوگا۔

【5】

حضرت طارق بن اشیم کی حدیثیں

حضرت طارق سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو کسی قوم سے یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص اللہ کی وحدانیت کا اقرار کرتا ہے اور دیگر معبودان باطلہ کا انکار کرتا ہے، اس کی جان مال محفوظ اور قابل احترام ہوجاتے ہیں اور اس کا حساب کتاب اللہ کے ذمے ہوگا۔