1122. حضرت حصین بن محصن کی پھوپھی صاحبہ کی حدیثیں

【1】

حضرت حصین بن محصن کی پھوپھی صاحبہ کی حدیثیں

حضرت حصین سے مروی ہے کہ ان کی ایک پھوپھی نبی کی خدمت میں کسی کام کی غرض سے آئیں، جب کام مکمل ہوگیا تو نبی نے پوچھا کیا تمہاری شادی ہوئی ہے ؟ انہوں نے عرض کیا جی ہاں ! نبی نے پوچھا تم اپنے شوہر کی خدمت کرتی ہو ؟ انہوں نے کہا کہ میں اس میں کوئی کوتاہی نہیں کرتی، الاّ یہ کہ کسی کام سے عاجز آجاؤں، نبی نے فرمایا اس چیز کا خیال رکھنا کہ وہ تمہاری جنت بھی ہے اور جہنم بھی۔