144. حضرت ابوحدرد اسلمی کی روایت۔

【1】

حضرت ابوحدرد اسلمی کی روایت۔

حضرت ابوحدرد اسلمی سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی ﷺ کی خدمت میں اپنی بیوی کے مہر کے سلسلے میں تعاون کی درخواست لے کر حاضر ہوئے نبی ﷺ نے پوچھا کہ تم نے اس کا مہر کتنا مقرر کیا تھا انہوں نے کہا دو سو درہم نبی ﷺ نے فرمایا اگر تم بطحان سے بھی پانی کے چلو بھر کر نکالتے تو اس سے اضافہ نہ کرتے۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔