200. حضرت سلمہ بن محبق کی حدیثیں۔

【1】

حضرت سلمہ بن محبق کی حدیثیں۔

حضرت سلمہ سے مروی ہے کہ غزوہ خیبر کے دن نبی ﷺ کے حکم پر ہانڈیوں کو الٹادیا گیا تھا کہ اس میں پالتو گدھوں کا گوشت تھا۔

【2】

حضرت سلمہ بن محبق کی حدیثیں۔

حضرت سلمہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ ایک ایسے گھر کے پاس سے گذرے جس کے صحن میں ایک مشکیزہ لٹکا ہوا تھا نبی ﷺ نے ان لوگوں سے پینے کے لئے پانی مانگا تو وہ کہنے لگے کہ یہ مردہ جانور کی کھال ہے نبی ﷺ نے فرمایا دباغت کھال کی پاکیزگی ہوتی ہے۔

【3】

حضرت سلمہ بن محبق کی حدیثیں۔

حضرت سلمہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا دباغت کھال کی پاکیزگی ہوتی ہے۔

【4】

حضرت سلمہ بن محبق کی حدیثیں۔

حضرت سلمہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ایک مرتہ فرمایا مجھ سے یہ مسئلہ معلوم کرلو اور حاصل کرو اللہ نے بدکاری کا ارتکاب کرنے والی عورتوں کا حکم متعین کردیا کنوارے کو کنواری کے ساتھ بدکاری کرنے پر سو کوڑے مارے جائیں اور ایک سال کے لئے جلاوطن کردیا جائے اور شادی شدہ کو شادی شدہ کے ساتھ ایسا کرنے پر سو کوڑے مارے جائیں گے اور رجم کیا جائے گا۔

【5】

حضرت سلمہ بن محبق کی حدیثیں۔

حضرت سلمہ سے مروی ہے کہ کسی شخص نے نبی ﷺ سے پوچھا کہ اگر کوئی آدمی اپنی بیوی کی باندی پر جا پڑے تو کیا حکم ہے نبی ﷺ نے فرمایا کہ اگر اس نے اس باندی سے زبردستی یہ حرکت کی ہو تو وہ باندی آزاد ہوجائے گی اور مرد پر اس کے لئے مہر مثل لازم ہوگا اور اگر یہ کام اس کی رضامندی سے ہو تو وہ اس کی باندی ہی رہے گی البتہ مرد کو مہر مثل ادا کرنا پڑے گا۔

【6】

حضرت سلمہ بن محبق کی حدیثیں۔

حضرت سلمہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جس شخص میں اتنی ہمت ہو کہ وہ بھوک کو برداشت کرسکے تو وہ جہاں بھی دوران سفر ماہ رمضان کو پالے اسے روزہ رکھ لینا چاہیے۔

【7】

حضرت سلمہ بن محبق کی حدیثیں۔

حضرت سلمہ سے مروی ہے کہ غزوہ خیبر کے دن نبی ﷺ کے حکم پر ہانڈیوں کو الٹادیا گیا اس میں پالتو گدھوں کا گوشت تھا۔