228. حضرت ہر ماس بن زیاد کی حدیثیں۔

【1】

حضرت ہر ماس بن زیاد کی حدیثیں۔

حضرت ہر م اس بن زیاد سے مروی ہے کہ میں نے دس ذی الحجہ کے دن میدان منیٰ میں نبی ﷺ کو خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ہے۔

【2】

حضرت ہر ماس بن زیاد کی حدیثیں۔

حضرت ہر م اس بن زیاد سے مروی ہے کہ میں نے دس ذی الحجہ کو میدان منیٰ میں نبی ﷺ کو اپنی اونٹنی پر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ہے اس وقت میں اپنے والد کے پیچھے سواری پر بیٹھا ہوا تھا۔

【3】

حضرت ہر ماس بن زیاد کی حدیثیں۔

حضرت ہر م اس سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو شام کی جانب رخ کرکے اپنے اونٹ پر نفلی نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔

【4】

حضرت ہر ماس بن زیاد کی حدیثیں۔

حضرت ہر م اس سے مروی ہے کہ میں اپنے والد صاحب کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا میں نے نبی ﷺ کو اونٹ پر سوار دیکھا اس وقت نبی ﷺ یوں فرما رہے تھے لبیک بحجۃ وعمرۃ معا۔