234. حضرت اقرع بن حابس کی حدیث۔

【1】

حضرت اقرع بن حابس کی حدیث۔

حضرت اقرع بن حابس سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے نبی ﷺ کو حجروں کے باہر سے پکار کر آواز دی نبی ﷺ نے انہیں کوئی جواب نہ دیا انہوں نے پھر یا رسول اللہ کہہ کر آواز لگائی اور کہا کہ میری تعریف باعث زینت اور میری مذمت باعث عیب و شرمندگی ہوتی ہے نبی ﷺ نے فرمایا یہ کام تو صرف اللہ کا ہے۔