235. حضرت رباح بن ربیع کی حدیث

【1】

حضرت رباح بن ربیع کی حدیث

حضرت رباح بن ربیع سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی ﷺ کے ساتھ کسی غزوے کے لئے روانہ ہوئے اس کے مقدمۃ الجیش پر حضرت خالد بن ولید مامور تھے اسی دوران مقدمہ الجیش کے ہاتھوں مرنے والی ایک عورت پر صحابہ کرام کا گذرا ہو تو وہ رک گئے اور اسے دیکھ کر اس کی خوبصورتی پر تعجب کرنے لگے اتنے میں نبی ﷺ بھی اپنی سواری پر سوار وہاں پہنچ گئے لوگوں نے نبی ﷺ کے لئے راستہ چھوڑ دیا نبی ﷺ اس کی لاش کے پاس پہنچ کر رک گئے اور فرمایا یہ تو لڑائی میں شریک نہیں ہوئی ہوگی پھر ایک صحابی سے فرمایا کہ خالد کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ بچوں اور مزدوروں کو قتل نہ کریں گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔