273. حضرت قتادہ بن نعمان کی حدیثیں۔

【1】

حضرت قتادہ بن نعمان کی حدیثیں۔

حضرت ابوسعید خدری ایک مرتبہ حضرت قتادہ کے گھر آئے اور دیکھا کہ بقرعید کے گوشت میں بنا ہوا ثرید ایک پیالے میں رکھا ہوا ہے انہوں نے اسے کھانے سے انکار کردیا حضرت قتادہ بن نعمان ان کے پاس آئے اور انہیں بتایا کہ ایک موقع پر نبی ﷺ حج کے دوران کھڑے ہوئے اور فرمایا میں نے تمہیں پہلے حکم دیا تھا کہ تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت نہ کھاؤ تاکہ تم سب کو پورا ہوجائے اب میں تمہیں اس کی اجازت دیتاہوں اب جب تک چاہو کھاسکتے ہو اور فرمایا کہ ہدی اور قربانی کے جانور کا گوشت مت بیچو خود کھاؤ یا صدقہ کردو اور اس کی کھال سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہو اگر تم کسی کو ان کا گوشت کھلا سکتے ہو تو خود بھی جب تک چاہو کھا سکتے ہو۔

【2】

【3】

حضرت قتادہ بن نعمان کی حدیثیں۔

حضرت ابوسعیدخدری اور حضرت قتادہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا قربانی کا گوشت کھاؤ اور ذخیرہ کرو۔

【4】

حضرت قتادہ بن نعمان کی حدیثیں۔

حضرت ابوسعید خدری (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ہمیں تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت کھانے سے منع فرمایا تھا کہ ایک مرتبہ میں کسی سفر پر چلا گیا جب واپس گھر آیا تو بقرعید کو ابھی کچھ ہی دن گذرے تھے میری بیوی گوشت میں پکے ہوئے چقندر لے کر آئی میں نے اس سے پوچھا کہ یہ گوشت کہاں سے آیا اس نے بتایا کہ قربانی کا ہے میں نے اس سے کہا کیا نبی ﷺ نے ہمیں تین دن سے زیادہ اسے کھانے سے ممانعت نہیں فرمائی اس نے کہا نبی ﷺ نے بعد میں اجازت دیدی تھی میں نے اس کی تصدیق نہیں کی اور اپنے بھائی حضرت قتادہ بن نعمان جو بدری صحابی تھے کے پاس یہ مسئلہ پوچھنے کے لئے ایک آدمی کو بھیج دیا انہوں نے مجھے جواب میں کہلابھیجا کہ تم کھانا کھالو تمہاری بیوی صحیح کہہ رہی ہے نبی ﷺ نے مسلمانوں کو اس کی اجازت دیدی تھی۔