295. حضرت عبدالرحمن بن یزید کی اپنے والد سے روایت۔

【1】

حضرت عبدالرحمن بن یزید کی اپنے والد سے روایت۔

حضرت عبدالرحمن بن یزید اپنے والد سے نقل کرتے ہیں نبی ﷺ نے حجتہ الوداع میں خطاب کرتے ہوئے تین مرتبہ فرمایا اپنے غلاموں کا خیال رکھو جو تم کھاتے ہو وہی انہیں کھلاؤ جو تم پہنتے ہو انہیں بھی وہی پہناؤ اگر ان سے کوئی ایسی غلطی ہوجائے جسے تم معاف نہ کرسکو تو اللہ کے بندو انہیں بیچ دو لیکن انہیں سزا نہ دو ۔