312. ایک انصاری عمر رسیدہ خاتون کی روایت

【1】

ایک انصاری عمر رسیدہ خاتون کی روایت

مصعب بن نوح انصاری کہتے ہیں کہ میں نے ایک ایسی بوڑھی عورت کو پایا ہے جو نبی ﷺ سے بیعت کرنے والی عورتوں میں شامل تھی، اس خاتون کا کہنا ہے کہ ایک دن ہم نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو نبی ﷺ نے ہم سے یہ وعدہ لیا کہ ہم نوحہ نہیں کریں گی، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ایک موقع پر مجھے کوئی مصیبت آئی تھی اور کچھ لوگوں نے اس میں میری مدد کی تھی، اب ان پر کوئی مصیبت آگئی ہے تو میں چاہتی ہوں کہ ان کی مدد کروں، پھر آکر نبی ﷺ سے بیعت کرلی، اس خاتون کا کہنا ہے کہ یہی وہ معروف ہے جس کے متعلق اللہ نے فرمایا ہے ولا یعصینک فی معروف (کہ کسی نیکی کے کام میں آپ کی نافرمانی نہ کریں گی) ۔