326. حضرت جنادہ بن ابوامیہ (رض) کی حدیث

【1】

حضرت جنادہ بن ابوامیہ (رض) کی حدیث

حضرت جنادہ بن ابوامیہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ کے کچھ صحابہ کی رائے یہ تھی کہ ہجرت کا حکم ختم ہوگیا ہے دوسرے حضرات کی رائے اس سے مختلف تھی چناچہ میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ ! کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہجرت ختم ہوگئی ہے ؟ نبی ﷺ نے فرمایا جب تک جہاد باقی ہے، ہجرت ختم نہیں ہوسکتی۔