329. اسود بن ہلال کی ایک آدمی سے روایت

【1】

اسود بن ہلال کی ایک آدمی سے روایت

اسود بن ہلال اپنی قوم کے ایک آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ جو حضرت عمر فاروق کے دور خلافت میں کہا کرتا تھا حضرت عثمان غنی اس وقت تک فوت نہیں ہوں گے جب تک خلیفہ نہیں بن جاتے، ہم اس سے پوچھتے کہ تمہیں یہ بات کہاں سے معلوم ہوئی ؟ تو وہ جواب دیتا کہ میں نے نبی ﷺ کو ایک مرتبہ یہ فرماتے ہوئے سنا تھا کہ آج رت میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے تین صحابہ کا وزن کیا گیا ہے، چناچہ حضرت ابوبکر کا وزن کیا گیا تو ان کا پلڑا جھک گیا، پھر حضرت عمر کا وزن کیا گیا تو ان کا پلڑا بھی جھک گیا، پھر حضرت عثمان کا وزن کیا گیا تو ہمارے ساتھی کا وزن کم رہا اور وہ نیک آدمی ہے۔