357. یحیی بن حصین کی اپنی والدہ سے روایت

【1】

یحیی بن حصین کی اپنی والدہ سے روایت

یحییٰ بن حصین اپنی دادی سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کو خطبہ حجۃ الوداع میں یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ لوگو ! اللہ سے ڈرو، اگر تم پر کسی غلام کو بھی امیر مقرر کردیا جائے جو تمہیں کتاب اللہ کے مطابق لے کر چلتا رہے تو تم اس کی بات بھی سنو اور اس کی اطاعت کرو۔