359. حضرت اسد بن کرز کی حدیثیں۔

【1】

حضرت اسد بن کرز کی حدیثیں۔

عبداللہ قسری سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ان کے داد یزید بن اسد سے فرمایا لوگوں کے لئے وہی پسند کیا کرو جو اپنے لئے پسند کرتے ہو۔

【2】

حضرت اسد بن کرز کی حدیثیں۔

حضرت اسد بن کرز سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے مریض کے گناہ اس طرح جھڑ جاتے ہیں جیسے درخت کے پتے جھڑ جاتے ہیں۔

【3】

حضرت اسد بن کرز کی حدیثیں۔

عبداللہ قسری سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ان کے دادا یزید بن اسد سے فرمایا کیا تم جنت میں جانا چاہتے ہو ؟ میں نے عرض کیا جی ہاں ! نبی ﷺ نے فرمایا اپنے بھائی کے لئے وہی پسند کیا کرو جو اپنے لئے پسند کرتے ہو۔

【4】

حضرت اسد بن کرز کی حدیثیں۔

عبداللہ قسری سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ان کے دادا یزید بن اسد سے فرمایا لوگوں کے لئے وہی پسند کیا کرو جو اپنے لئے پسند کرتے ہو۔