363. حضرت مسور بن یزید (رض) کی روایت

【1】

حضرت مسور بن یزید (رض) کی روایت

حضرت مسور بن یزید سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے کوئی جہری نماز پڑھائی اور اس میں کوئی آیت چھوڑ دی، نماز کے بعد ایک آدمی نے عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ نے فلاں فلاں آیت چھوڑ دی ؟ نبی ﷺ نے فرمایا تو تم نے مجھے یاد کیوں نہیں دلائی ؟