365. حضرت ابن عبس (رض) کی روایت

【1】

حضرت ابن عبس (رض) کی روایت

حضرت ابن عبس فرماتے ہیں کہ میں اپنے گھروالوں کی ایک گائے چرایا کرتا تھا، ایک دن میں نے اس کے شکم سے یہ آواز سنی اے آل ذریح ! ایک فصیح بات ایک شخص اعلان کر کے کہہ رہا ہے کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اس کے بعد جب ہم مکہ مکرمہ پہنچے تو معلوم ہوا کہ نبی ﷺ نے اعلان نبوت کردیا ہے۔