403. حضرت حابس (رض) کی حدیث

【1】

حضرت حابس (رض) کی حدیث

عبداللہ بن عامر (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ سحری کے وقت حضرت حابس بن سعد طائی (رض) مسجد میں داخل ہوئے انہوں نے نبی ﷺ کو پایا تھا دیکھا کہ کچھ لوگ مسجد کے اگلے حصے میں نماز پڑھ رہے ہیں، فرمایا رب کعبہ کی قسم ! یہ سب ریاکار ہیں، انہیں بھگاؤ جو انہیں بھگائے گا وہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا، چناچہ لوگوں نے آکر انہیں باہر نکال دیا، پھر وہ فرمانے لگے کہ سحری کے وقت مسجد کے اگلے حصے میں فرشتے نماز پڑھتے ہیں۔