439. حضرت زید بن حارثہ (رض) کی حدیث

【1】

حضرت زید بن حارثہ (رض) کی حدیث

حضرت زید بن حارثہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ کے پاس حضرت جبرائیل (علیہ السلام) جب پہلی وحی لے کر آئے تو انہیں وضو اور نماز کا طریقہ بھی سکھایا اور وضو سے فارغ ہو کر ایک چلو پانی لیا اور اپنی شرمگاہ پر چھڑک لیا۔