450. حضرت ابواسرائیل (رض) کی حدیث

【1】

حضرت ابواسرائیل (رض) کی حدیث

حضرت ابو اسرائیل (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ مسجد نبوی میں داخل ہوئے تو وہ نماز پڑھ رہے تھے، کسی شخص نے نبی ﷺ سے عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ یہ ہے وہ آدمی جو بیٹھتا ہے اور نہ ہی لوگوں سے بات کرتا ہے یا سائے میں بیٹھتا ہے اور روزے رکھنا چاہتا ہے، نبی ﷺ نے فرمایا اسے چاہئے کہ بیٹھا کرے، لوگوں سے بات چیت کیا کرے، سایہ لیا کرے اور روزہ بھی رکھا کرے۔