456. حضرت رافع بن خدیج (رض) کے ایک چچا ظہیر (رض) کی روایت

【1】

حضرت رافع بن خدیج (رض) کے ایک چچا ظہیر (رض) کی روایت

بسر بن سعید کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ مجھے حضرت زید بن خالد (رض) نے حضرت ابو جہیم (رض) کے پاس وہ حدیث پوچھنے کے لئے بھیجا جو انہوں نے نمازی کے آگے سے گذرنے والے شخص کے متعلق سن رکھی تھی، انہوں نے فرمایا میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ انسان کے لئے نمازی کے آگے سے گزرنے کی نسبت زیادہ بہتر ہے کہ وہ چالیس۔۔۔۔۔۔ تک کھڑا رہے یہ مجھے یاد نہیں رہا کہ نبی ﷺ نے دن فرمایا : مہینے یا سال فرمایا ؟