461. حضرت دکین بن سعید الخثعمی (رض) کی حدیثیں

【1】

حضرت دکین بن سعید الخثعمی (رض) کی حدیثیں

حضرت دکین بعد سعید (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم لوگوں کی کل تعداد چار سو چالیس افراد تھی، ہم لوگ نبی ﷺ کے پاس غلہ کی درخواست لے کر آئے تھے، نبی ﷺ نے حضرت عمر (رض) سے فرمایا کہ اٹھو اور انہیں غلہ دو ، انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ میرے پاس صرف اتنا غلہ ہے جو مجھے اور بچوں کو صرف چار مہینے کے لئے کافی ہوسکتا ہے، نبی ﷺ نے اپنا حکم دوبارہ دہرایا، حضرت عمر (رض) کہنے لگے یا رسول اللہ ! ﷺ جو آپ کا حکم، میں ابھی پورا کرتا ہوں، چناچہ حضرت عمر (رض) کھڑے ہوگئے، ہم بھی ان کے ساتھ چل پڑے، وہ ہمیں لے کر اپنے ایک کمرے میں پہنچے، چابی نکالی اور دروازہ کھول دیا، دیکھا کہ کمرے میں بکری کے بچے کی طرح کھجور کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، حضرت عمر (رض) نے فرمایا جتنا لینا چاہو، لے لو، چناچہ ہم میں سے ہر شخص نے اپنی اپنی ضرورت کے مطابق کھجوریں لے لیں، میں سب سے آخر میں تھا، میں نے جو غور کیا تو ایسا محسوس ہوا کہ ہم سب نے مل کر بھی اس میں سے ایک کھجور تک کم نہیں کی۔