468. حضرت عبداللہ بن جابر (رض) کی حدیث

【1】

حضرت عبداللہ بن جابر (رض) کی حدیث

حضرت عبداللہ بن جابر (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، نبی ﷺ اس وقت قضاء حاجت کر کے آئے تھے، میں انے السلام علیک یا رسول اللہ ﷺ کہا لیکن نبی ﷺ نے مجھے کوئی جواب نہ دیا، تین مرتبہ اسی طرح ہوا، پھر نبی ﷺ چل پڑے، میں بھی پیچھے پیچھے تھا، حتی کہ نبی ﷺ اپنے خیمے میں داخل ہوگئے اور میں مسجد میں جا کر غمگین اور مغموم ہو کر بیٹھ گیا، کچھ ہی دیر بعد نبی ﷺ وضو کر کے تشریف لے آئے اور ایک مرتبہ علیک السلام ورحمۃ اللہ فرمایا : پھر فرمایا اے عبداللہ بن جابر ! کیا میں تمہیں قرآن کریم کی سب سے بہترین سورت کے متعلق نہ بتاؤں ؟ میں نے عرض کیا کیوں نہیں یا رسول اللہ ! نبی ﷺ نے فرمایا الحمد للہ رب العالمین آخرتک پڑھا کرو۔