473. حضرت خیثمہ بن عبدالرحمن کی اپنے والد سے منقول حدیث

【1】

حضرت خیثمہ بن عبدالرحمن کی اپنے والد سے منقول حدیث

خیثمہ اپنے والد کے حوالے سے نقل کرتے ہیں کہ زمانہ جاہلیت میں میرے والد کا نام عزیز تھا، جسے بدل کر نبی ﷺ نے عبدالرحمن کردیا۔

【2】

حضرت خیثمہ بن عبدالرحمن کی اپنے والد سے منقول حدیث

حضرت عبدالرحمن (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا تمہارے سب ناموں میں سے بہترین نام عبداللہ، عبدالرحمن اور حارث ہیں۔

【3】

حضرت خیثمہ بن عبدالرحمن کی اپنے والد سے منقول حدیث

خیثمہ سے مروی ہے کہ ان کے والد عبدالرحمن ان کے دادا کے ساتھ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی ﷺ نے میرے دادا سے پوچھا کہ تمہارے بیٹے کا کیا نام ہے ؟ انہوں نے بتایا کہ عزیز ! نبی ﷺ نے فرمایا اس کا نام عزیز نہ رکھو، بلکہ عبدالرحمن رکھو، پھر فرمایا کہ سب سے بہترین نام عبداللہ، عبدالرحمن اور حارث ہے۔

【4】

حضرت خیثمہ بن عبدالرحمن کی اپنے والد سے منقول حدیث

خیثمہ سے مروی ہے ان کے والد عبدالرحمن ان کے دادا کے ساتھ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی ﷺ نے میرے دادا سے پوچھا کہ تمہارے بیٹے کا کیا نام ہے ؟ انہوں نے بتایا کہ فلاں، فلاں اور عبدالعزی نبی ﷺ نے فرمایا وہ عبدالرحمن ہے پھر فرمایا کہ سب سے بہترین نام عبداللہ، عبدالرحمن اور حارث ہے۔

【5】

حضرت خیثمہ بن عبدالرحمن کی اپنے والد سے منقول حدیث

خیثمہ سے مروی ہے کہ میرے دادا کے یہاں ایک لڑکا پیدا ہوا، انہوں نے اس کا نام عزیز رکھا، پھر وہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ میرے یہاں بیٹا پیدا ہوا ہے، نبی ﷺ نے میرے دادا سے پوچھا کہ تم نے اس کا کیا نام رکھا ؟ انہوں نے بتایا عزیز ! نبی ﷺ نے فرمایا اس کا نام عبدالرحمن رکھو، وہی میرے والد تھے۔