539. دو آدمیوں کی روایت

【1】

دو آدمیوں کی روایت

دو آدمی ایک مرتبہ نبی ﷺ کی خدمت میں صدقات و عطیات کی درخواست لے کر آئے، نبی ﷺ نے نگاہ اٹھا کر انہیں اوپر سے نیچے تک دیکھا اور انہیں تندرست و توانا پایا، نبی ﷺ نے فرمایا اگر تم چاہتے ہو تو میں تمہیں دے دیتا ہوں، لیکن اس میں کسی مالدار شخص کا کوئی حصہ ہے اور نہ ہی کسی ایسے طاقتور کا جو کمائی کرسکے۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔