553. حضرت ابوعبدالرحمن جہنی (رض) کی حدیثیں

【1】

حضرت ابوعبدالرحمن جہنی (رض) کی حدیثیں

حضرت ابو عبدالرحمن جہنی (رض) سے مروی ہے کہ ایک دن نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کل میں سوار ہو کر یہودیوں کے یہاں جاؤں گا، لہذا تم انہیں ابتداء میں سلام نہ کرنا اور جب وہ تمہیں سلام کریں تو تم صرف وعلیکم کہنا۔