554. حضرت عبداللہ بن ہشام (رض) کی حدیثیں

【1】

حضرت عبداللہ بن ہشام (رض) کی حدیثیں

حضرت عبداللہ بن ہشام (رض) سے مروی ہے کہ انہیں ان کی والدہ زینب بنت حمید نبی ﷺ کی خدمت میں لے کر حاضر ہوئیں اور عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ اسے بیعت کرلیجئے، نبی ﷺ نے فرمایا ابھی یہ بچہ ہے، پھر نبی ﷺ نے ان کے سر پر ہاتھ پھیرا اور انہیں دعائیں دیں، وہ اپنے تمام اہل خانہ کی طرف سے صرف ایک بکری قربانی میں پیش کرتے تھے۔

【2】

حضرت عبداللہ بن ہشام (رض) کی حدیثیں

حضرت عبداللہ بن ہشام (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی ﷺ کے ساتھ تھے، نبی ﷺ نے حضرت عمر فاروق (رض) کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا، حضرت عمر (رض) کہنے لگے یا رسول اللہ ! ﷺ میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ آپ مجھے اپنی جان کے علاوہ ہر چیز سے زیادہ محبوب ہیں، نبی ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک کامل مومن نہیں ہوسکتا جب تک میں اسے اس کی جان سے بھی زیادہ محبوب نہ ہوجاؤں، حضرت عمر (رض) نے عرض کیا کہ بخدا ! اب آپ مجھے اپنی جان سے بھی زیادہ محبوب ہیں، نبی ﷺ نے فرمایا عمر ! اب بات بنی۔

【3】

حضرت عبداللہ بن ہشام (رض) کی حدیثیں

حضرت عبداللہ بن ہشام (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھے نبی کریم ﷺ نے حضرت عمر فاروق (رض) کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا حضرت عمر (رض) کہنے لگے یا رسول اللہ ! ﷺ میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ آپ مجھے اپنی جان کے علاوہ ہر چیز سے زیادہ محبوب ہیں نبی کریم ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک کامل مؤمن نہیں ہوسکتا جب تک میں اسے اس کی جان سے بھی زیادہ محبوب نہ ہوجاؤں حضرت عمر (رض) نے عرض کیا کہ بخدا ! اب آپ مجھے اپنی جان سے بھی زیادہ محبوب ہیں نبی کریم ﷺ نے فرمایا عمر ! اب بات بنی۔

【4】

حضرت عبداللہ بن ہشام (رض) کی حدیثیں

زہرہ ابو عقیل (رح) کہتے ہیں کہ ان کے دادا حضرت عبداللہ بن ہشام (رض) نبی کریم ﷺ کے دور باسعادت میں بالغ ہوچکے تھے اور نکاح بھی کرلیا تھا۔