562. بنوسلیم کے ایک صحابی (رض) کی روایت

【1】

بنوسلیم کے ایک صحابی (رض) کی روایت

بنو سلیم کے ایک صحابی (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ جب کھانے سے فارغ ہوتے تو یہ دعاء پڑھتے اے اللہ ! تیرا شکر ہے کہ تو نے کھلایا پلایا، سیراب کیا اور پیٹ بھرا، تیرا شکر ہے جس میں کوئی ناشکری نہیں، اسے ترک بھی نہیں کیا جاسکتا اور نہ تجھ سے استغنا برتا جاسکتا ہے۔

【2】

بنوسلیم کے ایک صحابی (رض) کی روایت

بنوسلیم کے ایک صحابی (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ نے اپنے دست مبارک کی انگلیوں پر یہ چیزیں شمار کیں " سبحان اللہ " نصف میزان عمل کے برابر ہے " الحمدللہ " میزان عمل کو بھردے گا " اللہ اکبر " کا لفظ زمین و آسمان کے درمیان ساری فضاء کو بھر دیتا ہے صفائی نصف ایمان ہے اور روزہ نصف صبر ہے۔