600. حضرت ابوثورفہمی (رض) کی حدیث

【1】

حضرت ابوثورفہمی (رض) کی حدیث

حضرت ابوثور فہمی (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی کریم ﷺ کے پاس موجود تھے کہ آپ ﷺ کی خدمت میں خاکستری رنگ کا ایک کپڑا لایا گیا حضرت ابوسفیان (رض) کہنے لگے کہ اس کپڑے پر اور اس کے بنانے والے پر اللہ کی لعنت ہو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ان لوگوں پر لعنت مت بھیجو کیونکہ وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔