623. زکوٰۃ وصول کرنے والے ایک صحابی (رض) کی روایت

【1】

زکوٰۃ وصول کرنے والے ایک صحابی (رض) کی روایت

سوید بن غفلہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس نبی کریم ﷺ کی طرف سے زکوٰۃ وصول کرنے والے ایک صحابی (رض) آئے سوید کہتے ہیں کہ میں ان کے پاس بیٹھا تو انہیں یہ کہتے ہوئے سنا کہ مجھے یہ وصیت کی گئی ہے کہ کسی دودھ والے جانور کونہ لوں اور متفرق کو جمع اور جمع کو متفرق نہ کیا جائے پھر ان کے پاس ایک آدمی ایک بڑے کوہان والی اونٹنی لے کر آیا اور کہنے لگا کہ یہ لے لیجئے لیکن انہوں نے اسے لینے سے انکار کردیا۔