646. حضرت نضلہ بن عمرو (رض) کی حدیث

【1】

حضرت نضلہ بن عمرو (رض) کی حدیث

حضرت نضلہ بن عمرو (رض) سے مروی ہے کہ مرین نامی جگہ میں نبی سے ان کی ملاقات ہوئی، ان کے پاس جب ان کی گابھن بکریاں یا اونٹنیاں جمع ہوئیں تو انہوں نے نبی کو دودھ پلایا اور جو باقی بچا وہ خود پی لیا اور اسی میں ان کا پیٹ بھر گیا، وہ کہنے لگے یا رسول اللہ ﷺ ! پہلے میں سات پیالے پی جاتا تھا لیکن سیراب نہیں ہوتا تھا، نبی ﷺ نے فرمایا مومن ایک آنت میں پیتا ہے اور کافر سات آنتوں میں۔