655. حضرت محجن کی ایک اور حدیث

【1】

حضرت محجن کی ایک اور حدیث

حضرت محجن سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی کی خدمت میں حاضر ہوا، نماز کھڑی ہوگئی تو میں ایک طرف کو بیٹھ گیا، نماز سے فارغ ہو کر نبی ﷺ نے مجھ سے فرمایا تم نے لوگوں کے ساتھ نماز کیوں نہیں پڑھی ؟ میں نے عرض کیا کہ میں نے گھر میں نماز پڑھ لی تھی، نبی ﷺ نے فرمایا تم نے اگرچہ گھر میں نماز پڑھ لی ہو تب بھی لوگوں کے ساتھ نماز میں شریک ہوجایا کرو اور نفل کی نیت کرلیا کرو۔