668. حضرت عرفجہ بن اسعد (رض) کی حدیث

【1】

حضرت عرفجہ بن اسعد (رض) کی حدیث

عبدالرحمن بن طرفہ کہتے ہیں کہ ان کے دادا حضرت عرفجہ (رض) کی ناک زمانہ جاہلیت میں " یوم کلاب " کے موقع پر ضائع ہوگئی تھی انہوں نے چاندی کی ناک بنوالی لیکن اس میں بدبو پیدا ہوگئی تو نبی کریم ﷺ نے انہیں سونے کی ناک بنوانے کی اجازت دے دی۔