680. حضرت فضالہ لیثیرضی اللہ عنہ کی حدیث

【1】

حضرت فضالہ لیثیرضی اللہ عنہ کی حدیث

حضرت فضالہ لیثی (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اسلام قبول کرلیا نبی کریم ﷺ نے مجھے کچھ باتیں سکھائیں اور پنج وقتہ نماز کو ان کے وقت مقررہ پر ادا کرنے کی تعلیم دی میں نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا کہ ان اوقات میں تو میں مصروف ہوتاہوں لہٰذا مجھے کوئی جامع باتیں بتادیجئے نبی کریم ﷺ نے فرمایا اگر تم مصروف ہوتے ہو تو پھر بھی کم ازکم " عصرین " تو نہ چھوڑنا میں پوچھا کہ " عصرین " سے کیا مراد ہے ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا صبح کی نماز اور عصر کی نماز۔