758. حضرت علاء بن حضرمی کی حدیثیں۔

【1】

حضرت علاء بن حضرمی کی حدیثیں۔

حضرت علاء سے مروی ہے کہ مہاجر آدمی اپنے ارکان حج ادا کرنے کے بعد تین دن مکہ مکرمہ میں رہ سکتا ہے۔

【2】

حضرت علاء بن حضرمی کی حدیثیں۔

حضرت علاء سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مہاجر آدمی اپنے ارکان حج ادا کرنے کے بعد تین دن مکہ مکرمہ میں رہ سکتا ہے۔

【3】

حضرت علاء بن حضرمی کی حدیثیں۔

حضرت علاء سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے مجھے بحرین یا اہل حجر کی طرف بھیجا میں ایک باغ میں جاتا تھا جو کئی بھائیوں کے درمیان مشترک تھا ان میں سے ایک بھائی مسلمان ہوگیا تو میں مسلمان سے عشر وصول کرتا تھا اور دوسرے سے خراج وصول کرتا تھا۔