76. حضرت ابوسلیط بدری کی حدیث۔

【1】

حضرت ابوسلیط بدری کی حدیث۔

حضرت ابوسلیط سے مروی ہے کہ ہمارے پاس نبی ﷺ کی ممانعت پر مشتمل یہ پیغام آیا کہ پالتو گدھے سے نہ کھائے جائیں اس وقت ہانڈیوں میں اس کا گوشت ابل رہا تھا لیکن ہم نے انہیں ان کے منہ کے بل اوندھادیا۔

【2】

حضرت ابوسلیط بدری کی حدیث۔

حضرت ابوسلیط سے مروی ہے کہ ہمارے پاس نبی ﷺ کی ممانعت پر مشتمل یہ پیغام آیا کہ پالتو گدھے سے نہ کھائے جائیں اس وقت ہمیں بھوک لگ رہی تھی لیکن ہم نے پھر بھی انہیں ان کے منہ کے بل اوندھادیا۔