776. حضرت ابوعقرب کی حدیثیں

【1】

حضرت ابوعقرب کی حدیثیں

حضرت ابوعقرب سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ سے روزے کے متعلق دریافت کیا تو نبی ﷺ نے فرمایا ہر مہینے میں ایک روزہ رکھا کرو میں نے کہا کہ مجھ میں اس سے زیادہ طاقت ہے نبی ﷺ نے فرمایا یہ کیا ہوتا ہے کہ مجھ میں اس سے زیادہ طاقت ہے ہر مہینے میں دو روزے رکھ لیا کرو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ اس میں کچھ اضافہ کردیجئے نبی ﷺ نے فرمایا یہ کیا ہوتا ہے کہ اضافہ کردیں بس ہر مہینے میں تین روزے رکھ لیا کرو۔

【2】

حضرت ابوعقرب کی حدیثیں

حضرت ابوعقرب سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ سے روزے کے متعلق دریافت کیا تو نبی ﷺ نے فرمایا ہر مہینے میں ایک روزہ رکھا کرو میں نے کہا کہ مجھ میں اس سے زیادہ طاقت ہے نبی ﷺ نے فرمایا یہ کیا ہوتا ہے کہ مجھ میں اس سے زیادہ طاقت ہے اس سے زیادہ طاقت ہے ہر مہینے میں دوروزے رکھ لیا کرو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ اس میں کچھ اضافہ کردیجئے نبی ﷺ نے فرمایا یہ کیا ہوتا ہے کہ اضافہ کردیں بس ہر مہینے میں تین روزے رکھ لیا کرو۔

【3】

حضرت ابوعقرب کی حدیثیں

حمید بن ہلال کہتے ہیں کہ طفاوہ قبیلے کا ایک آدمی ہمارے پاس سے گزرتا تھا ایک دن وہ ہمارے قبیلے میں آیا اور کہنے لگا کہ میں اپنے ایک قافلے کے ساتھ مدینہ منورہ گیا تھا وہاں ہم نے اپنا سامان تجارت بیچا پھر میں نے سوچا کہ میں اس شخص یعنی نبی ﷺ کے پاس چلتا ہوں تاکہ واپس آکر اپنے پیچھے والوں کو ان کے متعلق بتاؤں چناچہ میں نبی ﷺ کی طرف چل پڑا وہاں پہنچا تو نبی ﷺ مجھے ایک گھر دکھاتے ہوئے فرمانے لگے کہ اس گھر میں ایک عورت رہتی تھی ایک مرتبہ وہ مسلمانوں کے ایک لشکر کے ساتھ نکلی اور اپنے پیچھے بارہ بکریاں اور ایک کپڑا بننے کا کونچ جس سے وہ کپڑے بنتی تھی چھوڑ گئی۔ جب وہ واپس آئی تو اس نے دیکھا کہ اس کی ایک بکری اور وہ کونچ غائب ہے اس نے بارگاہ الٰہی میں عرض کیا کہ پروردگار تو اپنی راہ میں جہاد کے لئے نکلنے والوں کا ضامن ہے کہ ان کی حفاظت کرے گا اب میری ایک بکری اور کونچ گم ہوگیا ہے میں تجھے قسم دیتی ہوں کہ میری بکری اور وہ کونچ واپس دلا دے۔ نبی ﷺ نے اس کی شدت مناجات کا تذکرہ کیا اور فرمایا کہ اگلے دن اسے اس کی بکری اور اس جیسی ایک اور بکری مل گئی اسی طرح اس کا کونچ اور اس جیسا ایک اور کونچ بھی مل گیا۔ آؤ اگر چاہو تو اس عورت سے خود پوچھ لو میں نے عرض کیا کہ میں آپ کی تصدیق کرتا ہوں۔