818. وہ روایات جو حضرت ابوایوب انصاری (رض) نے ان سے نقل کیا ہے۔

【1】

وہ روایات جو حضرت ابوایوب انصاری (رض) نے ان سے نقل کیا ہے۔

حضرت ابو ایوب انصاری (رض) سے مروی ہے کہ حضرت ابی بن کعب (رض) نے ان سے یہ حدیث بیان کی ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا اگر کوئی آدمی اپنی بیوی سے مجامعت کرے اور اسے انزال نہ ہو تو کیا حکم ہے ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اس کے جسم کا جو حصہ عورت کو چھوا ہے اسے دھو لے اور وضو کرکے نماز پڑھ لے۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے

【2】

وہ روایات جو حضرت ابوایوب انصاری (رض) نے ان سے نقل کیا ہے۔

حضرت ابو ایوب انصاری (رض) سے مروی ہے کہ حضرت ابی بن کعب (رض) نے ان سے یہ حدیث بیان کی ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا اگر کوئی آدمی اپنی بیوی سے مجامعت کرے اور اسے انزال نہ ہو تو کیا حکم ہے ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا شرمگاہ کو دھولے اور وضو کر کے نماز پڑھ لے۔

【3】