845. حضرت زید بن خالد (رض) کی مرویات

【1】

حضرت زید بن خالد (رض) کی مرویات

حضرت زید بن خالد (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا بہترین گواہی یہ ہے کہ (حق پر) گواہی کی درخواست سے پہلے گواہی دینے کے لئے تیار ہو۔

【2】

حضرت زید بن خالد (رض) کی مرویات

حضرت زید بن خالد (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ کی باندیوں کو اللہ کی مسجدوں میں آنے سے مت روکا کرو البتہ انہیں چاہئے کہ وہ بن سنور کر نہ نکلیں۔

【3】

حضرت زید بن خالد (رض) کی مرویات

حضرت زید بن خالد (رض) سے مروی ہے کہ خبیر میں ایک اشجعی مسلمان فوت ہوگیا، نبی کریم ﷺ سے لوگوں نے اس کا ذکر کیا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا اپنے ساتھی کی نماز جنازہ تم خود ہی پڑھ لو، یہ سن کر لوگوں کے چہروں کا رنگ اڑ گیا (کیونکہ نبی کریم ﷺ کا اس طرح انکار فرمانا اس شخص کے حق میں اچھی علامت نہ تھی) نبی کریم ﷺ نے لوگوں کی کیفیت بھانپ کر فرمایا تمہارے اس ساتھی نے اللہ کی راہ میں نکل کر بھی (مال غنیمت میں) خیانت کی ہے ہم نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو ہمیں اس میں سے ایک رسی ملی جس کی قیمت صرف دو درہم کے برابر تھی۔

【4】

حضرت زید بن خالد (رض) کی مرویات

حضرت زید بن خالد (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص کسی روزہ دار کو روزہ افطار کرائے اس کے لئے روزہ دار کے برابر اجروثواب لکھا جائے گا اور روزہ دار کے ثواب میں ذرا سی کمی بھی نہیں کی جائے گی اور جو شخص کسی مجاہد کے لئے سامان جہاد مہیا کرے یا اس کی پیچھے اس کے اہل خانہ کی حفاظت کرے تو اس کے لئے مجاہد کے برابر اجروثواب لکھاجائے گا اور مجاہد کے ثواب میں ذرا سی کمی بھی نہیں کی جائے گی۔

【5】

حضرت زید بن خالد (رض) کی مرویات

حضرت زید بن خالد (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا اپنے گھروں کو قبرستان نہ بنایا کرو، بلکہ ان میں بھی نماز پڑھا کرو۔

【6】

حضرت زید بن خالد (رض) کی مرویات

حضرت زید بن خالد (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا ایک مرتبہ حضرت جبرائیل (علیہ السلام) میرے پاس آئے اور عرض کیا کہ اے محمد ! ﷺ اپنے صحابہ کو حکم دیجئے کہ تلبیہ بلند آواز سے کہا کریں کیونکہ یہ حج کا شعار ہے۔

【7】

حضرت زید بن خالد (رض) کی مرویات

حضرت زید بن خالد (رض) سے مروی ہے نبی کریم ﷺ نے فرمایا مرغے کو برا بھلا نہ کہا کرو کیونکہ یہ نماز کی طرف بلاتا ہے۔

【8】

حضرت زید بن خالد (رض) کی مرویات

حضرت زید بن خالد (رض) سے مروی ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ سوچا کہ آج رات میں نبی کریم ﷺ کا طریقہ نماز ضرور دیکھوں گا چناچہ میں نے نبی کریم ﷺ کے گھر کی چوکھٹ کو اپنا تکیہ بنالیا نبی کریم ﷺ نے پہلے دو رکعتیں ہلکی پڑھیں، پھر دو طویل رکعتیں پڑھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں جو پہلے سے ہلکی تھیں پھر دو رکعتیں اس سے مختصر پڑھیں، پھر دو رکعتیں اس سے مختصر پڑھیں، پھر دو رکعتیں اس سے مختصر پڑھیں، پھر وتر پڑھے اور یوں کل تیرہ رکعتیں ہوگئیں۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔

【9】

حضرت زید بن خالد (رض) کی مرویات

حضرت زید بن خالد (رض) مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص کسی مجاہد کے لئے سامان جہاد مہیا کرے اس کے پیچھے اس کے اہل خانہ کی حفاظت کرے تو اس کے لئے مجاہد کے برابر اجروثواب لکھاجائے گا اور مجاہد کے ثواب میں ذرا سی کمی بھی نہیں کی جائے گی۔

【10】

حضرت زید بن خالد (رض) کی مرویات

حضرت زید بن خالد (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اللہ کے باندیوں کو اللہ کی مسجدوں میں آنے سے مت روکا کرو، البتہ انہیں چاہئے کہ وہ بن سنور کر نہ نکلیں۔

【11】

حضرت زید بن خالد (رض) کی مرویات

حضرت زید بن خالد (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کیا میں تمہیں بہترین گواہوں کے بارے نہ بتاؤں ؟ جو (حق پر) گواہی کی درخواست سے پہلے گواہی دینے کے لئے تیار ہو۔

【12】

حضرت زید بن خالد (رض) کی مرویات

حضرت زید بن خالد (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں انہیں ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا اسی وجہ سے حضرت زید بن خالد (رض) جب مسجد میں جاتے تو مسواک ان کے کانوں پر اس طرح رکھی ہوتی تھی جیسے کاتب کا قلم ہوتا ہے اور جب اقامت ہوتی تو وہ نماز شروع ہونے سے پہلے مسواک کرتے تھے۔

【13】

حضرت زید بن خالد (رض) کی مرویات

حضرت زید بن خالد (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے کو لوٹ مار کرنے اور اچکے پن سے منع کرتے ہوئے سنا ہے۔

【14】

حضرت زید بن خالد (رض) کی مرویات

حضرت زید بن خالد (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ کسی آدمی نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا یا رسول اللہ ! ﷺ اگر مجھے گری پڑی کسی تھیلی میں چاندی مل جائے تو آپ کیا فرماتے ہوئے ہیں ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اس کا ظرف، اس کا بندھن اور اس کی تعداد اچھی طرح محفوظ کر کے ایک سال تک اس کی تشہیر کرو اور اس دوران اس کا مالک آجائے تو اس کے حوالے کردو ورنہ وہ تمہاری ہوگئی۔

【15】

حضرت زید بن خالد (رض) کی مرویات

حضرت زید بن خالد (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کیا میں تمہیں بہترین گواہوں کے بارے نہ بتاؤں ؟ جو (حق پر) گواہی کی درخواست سے پہلے گواہی دینے کے لئے تیار ہو۔

【16】

حضرت زید بن خالد (رض) کی مرویات

حضرت زید بن خالد (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا قریش اور انصار، اسلم اور غفار، اشجع اور جہینہ ایک دوسرے کے خلیف موالی ہیں جن کا اللہ اور اس کے رسول کے علاوہ کوئی مولیٰ نہیں ہے۔

【17】

حضرت زید بن خالد (رض) کی مرویات

حضرت زید بن خالد (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص اپنی شرمگاہ کو چھوئے اسے چاہئے کہ نیا وضو کرے۔

【18】

حضرت زید بن خالد (رض) کی مرویات

حضرت زید بن خالد (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ نے اپنے صحابہ کرام (رض) کے درمیان قربانی کے لئے بکریاں تقسیم کیں تو میرے حصے میں چھ ماہ کا ایک بچہ آیا، میں اسے لے کر نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ یہ تو چھ ماہ کا بچہ ہے (کیا اس کی قربانی ہوجائے گی ؟ ) نبی کریم ﷺ نے فرمایا اسی کی قربانی کرلو چناچہ میں نے اسی کی قربانی کرلی۔

【19】

حضرت زید بن خالد (رض) کی مرویات

حضرت زید بن خالد (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص دو رکعتیں اس طرح پڑھے کہ ان میں غافل نہ ہو اللہ تعالیٰ اس کے گذشتہ سارے گناہ معاف فرما دے گا۔