86. حضرت عویم بن ساعدہ کی حدیث۔

【1】

حضرت عویم بن ساعدہ کی حدیث۔

حضرت عویم بن ساعدہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ ہمارے یہاں مسجد قبا میں تشریف لائے اور فرمایا اللہ نے تمہاری مسجد کے واقعے میں تمہاری طہارت کی خوب تعریف فرمائی ہے وہ کیا طریقہ ہے جو تم طہارت میں اختیار کرتے ہو اہل قباء نے عرض کیا یا رسول اللہ واللہ ہمیں تو کچھ معلوم نہیں البتہ اتنی بات ضرور ہے کہ ہمارے کچھ پڑوسی یہودی ہیں وہ بیت الخلاء میں اپنی شرمگاہوں کو پانی سے دھوتے ہیں ہم بھی ان کی دیکھا دیکھی پانی استعمال کرنے لگے ہیں۔