898. حضرت ابوہاشم بن عتبہ (رض) کی حدیث

【1】

حضرت ابوہاشم بن عتبہ (رض) کی حدیث

سمرہ بن سہم (رح) کہتے ہیں کہ میں حضرت ابو ہاشم بن عتبہ (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا جنہیں نیزے کے زخم لگے ہوئے تھے کہ ایک دن حضرت معاویہ (رض) بھی ان کی عیادت کے لئے ان کے پاس آئے حضرت ابو ہاشم (رض) رونے لگے حضرت معاویہ (رض) نے پوچھا آپ کیوں رو رہے ہیں ؟ کسی جگہ درد ہو رہا ہے یا دنیا کی زندگی مزید چاہتے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا دونوں میں سے کوئی بات بھی نہیں ہے البتہ نبی کریم ﷺ نے ہم سے ایک وعدہ لیا تھا کاش ! میں نے اسے پورا کیا ہوتا نبی کریم ﷺ نے فرمایا تھا ہوسکتا ہے کہ تمہیں اتنا مال و دولت عطاء ہو جو بہت سی اقوام میں تقسیم کیا جاسکے لیکن مال جمع کرنے میں تمہارے لئے ایک خادم اور اللہ کے راستہ میں جہاد کے لئے ایک سواری ہی کافی ہونی چاہئے لیکن اب میں دیکھ رہا ہوں کہ میں نے بہت سا مال جمع کرلیا ہے۔