912. حضرت عبداللہ بن خبیب (رض) کی حدیث

【1】

حضرت عبداللہ بن خبیب (رض) کی حدیث

حضرت عبداللہ بن خبیب (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ بارش بھی ہو رہی تھی اور اندھیرا بھی تھا ہم لوگ نماز کے لئے نبی کریم ﷺ کا انتظار کر رہے تھے اسی اثناء میں نبی کریم ﷺ باہر تشریف لائے اور میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا کہو میں خاموش رہا نبی کریم ﷺ نے دوبارہ فرمایا تو میں نے پوچھا کیا کہوں ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا قل ہو اللہ احد اور معوذتین صبح و شام تین تین مرتبہ پڑھ لیا کرو روزانہ دو مرتبہ تمہاری کفایت ہوگی۔