937. حضرت حکم بن سفیان یاسفیان بن حکم (رض) کی حدیثیں۔

【1】

حضرت حکم بن سفیان یاسفیان بن حکم (رض) کی حدیثیں۔

حضرت سفیان یا حکم (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے دیکھا کہ آپ ﷺ نے پیشاب کیا پھر وضو کر کے اپنی شرمگاہ پر پانی کے کچھ چھینٹے مار لئے۔ شریک (رح) کہتے ہیں کہ میں نے حکم بن سفیان کے اہل خانہ سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو نہیں پایا تھا۔ حضرت سفیان (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے پیشاب کیا پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کردی۔ حضرت سفیان (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے پیشاب کیا پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کردی۔

【2】

حضرت حکم بن سفیان یاسفیان بن حکم (رض) کی حدیثیں۔

حضرت سفیان یا حکم (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے دیکھا کہ آپ ﷺ نے پیشاب کیا پھر وضو کر کے اپنی شرمگاہ پر پانی کے کچھ چھینٹے مار لئے۔

【3】

حضرت حکم بن سفیان یاسفیان بن حکم (رض) کی حدیثیں۔

ہمارے پاس دستیاب نسخے میں یہاں صرف لفظ " حدثنا " لکھا ہوا ہے۔