939. حضرت ذی مخمر (رض) کی حدیثیں

【1】

حضرت ذی مخمر (رض) کی حدیثیں

حضرت ذومخمر (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ عنقریب رومی تم سے امن وامان کی صلح کرلیں گے پھر تم ان کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ دشمن سے جنگ کرو گے تم اس میں کامیاب ہو کر صحیح سالم، مال غنیمت کے ساتھ واپس آؤ گے جب تم " ذی تلول " نامی جگہ پر پہنچو گے تو ایک عیسائی صلیب بلند کر کے کہے گا کہ صلیب غالب آگئی اس پر ایک مسلمان کو غصہ آئے گا اور وہ کھڑا ہو کر اسے جواب دے گا وہیں سے رومی اسے جواب دے گا وہیں سے رومی عہد شکنی کر کے جنگ کی تیاری کرنے لگیں گے۔

【2】

حضرت ذی مخمر (رض) کی حدیثیں

امام شعبی (رح) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر (رض) سے ایک مرتبہ پوچھا کہ کیا ایک اونٹ اور ایک گائے سات آدمیوں کی طرف سے کافی ہوسکتی ہے ؟ انہوں نے فرمایا شعبی ! کیا اس کی سات جانیں ہوتی ہیں ؟ میں نے عرض کیا کہ دیگر صحابہ کرام (رض) تو یہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے سات آدمیوں کی طرف سے ایک گائے اور ایک اونٹ مقرر فرمایا ہے اس پر حضرت ابن عمر (رض) نے ایک آدمی سے پوچھا اے فلاں ! کیا بات اسی طرح ہے ؟ اس نے کہا جی ہاں ! تو حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا مجھے اس کا پتہ نہیں چل سکا۔