958. ایک اسلمی صحابی (رض) کی روایت

【1】

ایک اسلمی صحابی (رض) کی روایت

ایک اسلمی صحابی (رض) کے متعلق مروی ہے کہ انہیں کسی جانور نے ڈس لیا نبی کریم ﷺ سے اس کا تذکرہ ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا اگر تم نے شام کے وقت یہ کلمات کہہ لئے ہوتے " اعوذ بکلمات اللہ التامات کلہن من شر ماخلق " تو صبح تک تمہیں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ راوی حدیث سہیل کہتے ہیں کہ اگر ہم میں سے کسی کو کوئی جانور ڈس لیتا تو میرے والد صاحب پوچھتے کہ یہ کلمات کہہ لئے ؟ اگر وہ جواب میں " ہاں " کہہ دیتا تو ان کی رائے یہی ہوتی تھی کہ اب اسے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

【2】

ایک اسلمی صحابی (رض) کی روایت

ایک صحابی (رض) سے مروی ہے کہ عنقریب دنیا پر کمینہ بن کمینہ غالب آجائے گا اور سب سے افضل انسان وہ مسلمان ہے جو دو معزز چیزوں کے درمیان ہو۔